29 اگست 2013 - 19:30
امریکہ افغانستان کے بعد نئے میدان جنگ کی تلاش میں

معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے بعد نیا ”میدان جنگ“ تلاش کر رہا ہے۔

ابنا: معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے بعد نیا ”میدان جنگ“ تلاش کر رہا ہے۔ روس بے شک سپر پاور نہیں رہا مگر وہ دنیا کی ایک بڑی طاقت اور خصوصاً نیوکلیئر طاقت ہے۔ شام میں ”بیرونی مداخلت“ کی اقوام متحدہ میں روس اور چین کی مخالفت اور سلامتی کونسل میں روس اور چین کے ویٹو کے بعد امریکہ کے پاس شام پر حملے کا کوئی جواز نہیں رہے گا مگر بدقسمتی سے امریکہ کسی اخلاقیات کا پابند نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں امریکی مداخلت کا جواز نہیں مگر بدقسمتی سے مسلمان ممالک ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ سعودی عرب کو شام میں مداخلت بند کر دینی چاہئے۔ امریکہ شام میں گھس گیا تو تمام ملحقہ ممالک پچھتائیں گے۔ اسرائیل کو بھی امریکہ کے ”پڑوسی“ ہونے کا فائدہ کم نقصان زیادہ ہوگا، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲